ڈنڈوت تا کھنیاں گلی سڑک کا افتتاح

0
149

مقامی عوام نے بی ڈی سی چیئرمین کوٹرنکہ کا کیا شکریہ ادا
سید زاہد
بدھل؍؍ سرحدی ضلع راجوری کے بدھل ڈویژن کے ڈنڈوت گاؤں میں رسائی سڑک کی سہولت کی عدم دستیابی کی وجہ سے مقامی صارفین کو کئی سالوں سے مختلف مسائل کا سامنا تھا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت کے حکمرانوں اور پنچایتی ارکان نے بھی علاقہ کے دیرینہ مطالبہ کو یکسر نظر انداز کیا تھا۔ انہوں نے کہا مذکورہ علاقہ کی عوام کو ہمیشہ ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ ہفتہ کو ڈنڈوت سے کھنیاں گلی سڑک محکمہ قبائلی امور کی منظور شدہ دو کلومیٹر رابطہ سڑک 89 لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت سے متوقع ہے ۔واضح رہے کھنیاں گلی کی تعمیر ہونے والی نئی سڑک سے نقل و حمل میں بہت بہتری آئے گی اور مذکورہ علاقے میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا ۔مذکورہ علاقہ میں قبائلی امور محکمہ کی طرف سے سڑک کی منظوری دی گئی جس سے گاؤں کی آبادی کو رابطہ سڑک سے راحت مل سکتی ہے۔ سابقہ نائب سر پنچ ارشد حسین میر نے بات کرتے ہوئے قبائلی امور محکمہ کا اظہار تشکر کیا اور جاوید اقبال چوہدری کا بھی تہہ دل شکریہ ادا کیا۔ ڈنڈوت گاؤں کے مقامی شہری نے کہا گزشتہ کچھ عرصہ قبل سابق بی ڈی سی چیئرمین کوٹرنکہ جاوید اقبال چوہدری نے ڈنڈوت گاؤں کا دورہ کیا موصوف کہ دورہ کے دوران اہل علاقہ نے سڑک جیسی بنیادی سہولیت کی عدم دستیابی سے آرہی مشکلات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ موصوف نے علاقہ مکینوں کو یقین دلایا کہ ڈنڈوت کے علاقہ میں سڑک جیسی بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کو اعلی حکام تک پہنچایا جائے گا مذکورہ علاقہ کی عوام کی مانگ کا ازالہ جلد سے جلد کیا جائے گا ڈنڈوت اور کھنیاں گلی کی عوام نے سڑک کے تعمیری کام کے افتتاح پر موصوف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا مقامی لوگوں نے کہا کہ رابطہ سڑک کے تعمیر ہونے سے مذکورہ علاقہ کو بہت سے فوائد حاصل ہونے کی توقع ہے جس میں رسائی میں اضافہ بہتر رابطے اور مقامی معیشت کو فروغ ملے گا مقامی لوگوں نے سڑک کی تعمیری کام کے افتتاح پر خوشی کا اظہار کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا