کے ڈی سیٹھی کی تیسری برسی پر شاندار خراج عقیدت

0
106

جموں شہر میں اہم تقریب منعقد،سیاسی اور سماجی شخصیات نے کی شرکت
لازوال ڈیسک
جموں ؍؍سابقہ جموں وکشمیر ریاست کی آئین ساز اسمبلی کے آخری ممبر کے ڈی سیٹھی کی تیسری برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس سلسلے میں جموں شہر میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں آنجہانی کے چاہنے والوں نے انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔اس موقع پر بڑی تعداد میں ڈاکٹر،انجینئر،وکلائ، اساتذہ،سماجی کارکنان و دیگران نے شمولیت کی ۔واضح رہے آنجہانی ایک معروف سیاسی شخصیت تھے ۔وہ جموں وکشمیر کی آئین ساز اسمبلی کا حصہ تھے۔انکا ماننا تھا کہ سماج میں دو کلاسیں ہیں جن میں ایک براجمان ہے اور دوسری نظر اندازی کا شکار ہے ۔ انہوں نے اپنی زندگی میں کئی نشیب و فراز دیکھے مگر اپنے نظرئے پر قائم رہے ۔اس موقع پر نذیر احمد،جے ایس اول، جگل کشور، شکیل احمد، ہنس راج گوسوامی، عشر اس، اچل دیو سنگھ، حفیظ فانی، کابلا سنگھ ،بابو رام ، عبدالرشید مغل، انجینئر نذیر احمد شیخ، یاسین متو و دیگران موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا