جموں کشمیر بینک آفیسرز ایسوسی ایشن جموں یونٹ کے عہدیداروں کی جنرل ہاؤس میٹنگ منعقد

0
51

جموں صوبے میں تعینات افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں کشمیر بینک آفیسرز ایسوسی ایشن جموں یونٹ کے عہدیداروں کی جنرل ہاؤس میٹنگ آج پریس کلب جموں میں منعقد ہوئی۔وہیں جنرل ہاؤس میں ضلع پونچھ، راجوری، ریاسی، ادھم پور، ڈوڈہ، رام بن، کشتواڑ، سانبہ، کٹھوعہ اور جموں سے جموں صوبے میں تعینات افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جہاں متفقہ طور پر صوتی ووٹ سے فیصلہ کیا گیا کہ فوری طور پر انتخابی کمیٹی تشکیل دی جائے اورجمہوری عمل کو حرکت میں لانے کے لیے پہلے سے التوا میں پڑے انتخابات کے انعقاد کے لیے تیار کیا جائے۔ وہیںشرکاء نے یونین کے دفتر پر کچھ مفاد پرستوں کی جانب سے غیر قانونی قبضے کی بھی مذمت کی جو اپنی مدت ملازمت بہت پہلے پوری کر چکے ہیں۔اس دوران تین رکنی انتخابی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو سورج شرما، مہیش شیوگوترا اور سنجے کپور پر مشتمل ہے۔ انہیں ایک نئی باڈی تشکیل دینے کے لیے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کی ذمہ داری سونپی گئی تاکہ افسران برادری کے طویل عرصے سے زیر التوا مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ اٹھایا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا