بجلی کی غیراعلانیہ کٹوتی سے چھاترو مغلمید کی عوام پریشان

0
177

کوئی تو چارہ گری کو اترے،کوئی مسیحا ادھر بھی آئے
لازوال ڈیسک
چھاترو؍؍موسم سرما شروع ہوتے ہیں جہاں انتظامیہ عوام کو بہتر سہولیات میسر کرنے کیلئے مزید کوششیں جاری کرتی ہے ،وہیں بجلی سپلائی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جاتے ہیں۔امسال جہاں موسم بھی خشک ہے تو دوسری جانب بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہے ۔وہیں چھاترو مغلمیدان کی عوام نے گوہار لگاتے ہوئے کہا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ مقامی عوام نے کہا کہ سردیوں کے سخت ایام شروع ہوتے ہی ضلع کشتواڑ کے چھاترو مغلمید میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ شروع ہے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی غیر ضروری کٹوتی سے نہ صرف عام لوگوں بلکہ مختلف کاروبار سے وابستہ افراداوردکانداروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انکا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی مہینوں سے شہرو دیہات اور دورافتادہ علاقوں میں بجلی کی ناقص فراہمی کو لیکر عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس ضمن میں مقامی عوام نے متعلقہ محکمہ اور ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ کی عوام کو بجلی کی معقول سپلائی فراہم کرنے کیلئے بروقت اقدامات کئے جائیں تاکہ سخت سردی میں عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا