سنہانے باوقار ++A گریڈ حاصل کرنے پر کالج کی انتظامیہ ، فیکلٹی اور طلباء کو مبارکباد دی
لازوال ڈیسک
جموں ؍؍پرنسپل گورنمنٹ پی جی کالج برائے خواتین گاندھی نگر جموں پدم شری پدما سچدیو پروفیسر مینو مہاجن نے آج راج بھون میں لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ لفٹینٹ گورنر نے نیشنل اسسمنٹ اینڈ ایکریڈیٹیشن کونسل ( این اے اے سی ) کی منظوری میں باوقار ++A گریڈ حاصل کرنے پر کالج کی انتظامیہ ، فیکلٹی اور طلباء کو مبارکباد دی ۔ پدم شری پدما سچدیو گورنمنٹ پی جی کالج برائے خواتین گاندھی نگر ، سی جی پی اے 3.64 کے ساتھ اپنی منظوری کے تیسرے چکر میں 4 پوائینٹ کے پیمانے پر اب ملک میں 5 ویں نمبر پر ہے ۔