’ اسرائیل اس وقت بڑی جنگ میں مصروف ہے‘

0
0

نسل کشی کا مقدمہ منظور کرنا نہ مٹنے والا سیاہ دھبہ ہے:نتن یاہو
یواین آئی

تل ابیب؍؍عالمی عدالت انصاف کے عبوری احکامات پر اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کی جانب سے رد عمل ظاہر کیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل اس وقت بڑی جنگ میں مصروف ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی قوانین کے تحت اسرائیل کا دفاع جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے خلاف نسل کشی کا مقدمہ منظور کرنا نہ مٹنے والا سیاہ دھبہ ہے۔واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے فلسطینیوں کی نسل کشی کیس میں جنوبی افریقہ کے عائد کردہ الزامات کو درست قرار دیتے ہوئے کیس نہ سننے کی اسرائیلی درخواست مسترد کردی۔اسرائیل کو عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فورسز نسل کشی کے اقدامات کو فوری طور پر روک دیں۔دوسری جانب عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے باوجود غزہ پر اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہادتوں کی تعداد 183 سے تجاوز کرگئی۔رپورٹ کے مطابق النصیرات کیمپ پر اسرائیلی حملے میں فلسطینی صحافی ایاد الرواغ سمیت کم از کم 11 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔خان یونس میں الاقصیٰ یونیورسٹی، النصر، الامل اور الخیر اسپتالوں کے قریب شدید لڑائی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا