یوم جمہوریہ کے موقع پر انتظامیہ نے محکمہ آیوش پلوامہ کو ایوارڈ سے نوازا
تنہا ایاز
پلوامہ؍؍ یوگا ورزش کے ذریعے لوگوں کو فٹ رکھنے اور یونانی طریقہ علاج میں نمایاں خدمات انجام دینے پر ضلع انتظامیہ پلوامہ نے یوم جمہوریہ کے موقع پر محکمہ آیوش کو ایوارڈ سے نوازا .تفصیلات کے مطابق پلوامہ میں یوم جمہوریہ کے موقع پر جہاں کئی محکموں کو نمایاں کارکردگی دکھانے پر حوصلہ افزائی کی گئی وہی محکمہ آیوش پلوامہ کو بھی بہترین خدمات انجام دینے پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ محکمہ کے 2 ملازمین یوگا انسٹرکٹر مزمل شعبان اور کمپیوٹر اسسٹنٹ شاہد نذیر کو 75 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے ایوڈوں سے نوازا۔ ڈسڑکٹ نوڈل افسر آیوش پلوامہ ڈاکٹر مشتاق احمد کی موجودگی میں ان 2 ملازمین نے یوم جمہوریہ تقریب کے مہمان خصوصی چیرمین ڈی ڈی سی کونسل پلوامہ سید عبدالباری اندرابی سے ایوارڈ حاصل کئے۔اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بشارت قیوم اور ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف کے علاوہ دیگر کئی افسران موجود تھے۔ محکمہ آیوش پلوامہ نے لگاتار 2 سالوں سے بہترین کارکردگی کی بنیاد پر انتظامیہ سے ایوارڈ حاصل کیا۔ادھر سماج کے مختلف طبقوں سے وابستہ افراد نے محکمہ آیوش کو مبارک باد پیش کی۔