کوٹرنکہ موڑا بی کراگ میں کسانوں کے لیے بیداری کیمپ کا اہتمام

0
0

ڈی ڈی سی ممبر شازیہ کوثر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی
لازوال ڈیسک
کوٹرنکہ؍؍ ضلع راجوری کے بلاک بدھل اولڈ اے کوٹرنکہ کی پنچایت حلقہ موڑا بی کراگ میں محکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں کو سرکار کی مختلف اسکیموں اور سائنسی کاشتکاری کی تنکیک سے واقف کرنے کے لیے ایک بیداری کیمپ کا اہتمام کیا گیا کیمپ کے دوران ڈی ڈی سی ممبر کوٹرنکہ شازیہ کوثر نے کسانوں سے بات کرتے ہوے کہا کہ اج مرکزی سرکار نے کسانوں کی فلاح و بہبودی کے درجنوں اسکمیں شروع کی ہے تا کہ کسان جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنی کھیتی آسانی سے کر سکے اور دوگنی فصل بھی اسے حاصل ہو موصوفہ نے کہا کہ اج کسانوں کو کھاد اور بیج کے لیے سرکار کی طرف سے سالانہ 6 ہزار روپے مدد فراہم کی جا رہی ہے اور مزید کھیتی باڑی کرنے کے لیے مفت بیج اور سبسیڈی بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کسانوں پر زور دے کر کہا کہ وہ محکمہ زراعت کے ساتھ اپنا رابطہ بناے رکھے تاکہ آپ مزید مستفید ہوسکے وہیں محکمہ زراعت کے ملازمین نے کسانوں کو نے نے تکنیک کا استعمال کر کے بہت فصل حاصل کرنے کی صلاح دی۔ اس موقع پرکسانوں فصلوں کے مختلف اقسام اور زیادہ سے زیادہ پیدا وار حاصل کرنے کے طریقوں سے واقف کیا گیا وہیں محکمہ زراعت کے ملازمین نے کسانوں کو بہتر پیدوار کے لیے آرگنک کھاد کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی بھی صلاح دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا