جموں میں باپ پر اپنی چھ سالہ بیٹی کو مار ڈالنے کا الزام

0
0

اُٹھاکرباہرلے گیااورگلادباکرمارڈالا،میرے سامنے بھی اس نے مری ہوئی بچی کا گلہ دبایا:بچی کی والدہ کاسنسنی خیزانکشاف
لازوال ڈیسک

جموں جموں کے مضافاتی علاقہ کانگریل میں ایک خاتون نے شوہر پر اپنی ہی چھ سالہ بچی کا گلہ دبا کر موت کی ابدی نیند سلانے کا الزام عائد کیا ہے۔جموں میں بدھ کے روز ‘کونسل فار سیول لبرٹیز جموں کشمیر’ کے بینر تلے احتجاج کرتے ہوئے مقتولہ کی والدہ سونو دیوی نے میڈیا کو بتایا ‘میں بچی کو سلا رہی تھی کہ میرے شوہر آئے اور انہوں نے بچی کواٹھا کر باہر لیا اور گلہ دبا کر مار ڈالا یہاں تک کہ میرے سامنے بھی اس نے مری ہوئی بچی کا گلہ دبایا، میں نے چیخا چلایا جس کی وجہ سے محلے والے جمع ہوئے ورنہ وہ مجھے بھی مارنا چاہتے تھے’۔انہوں نے کہا کہ جب سے بیٹی پیدا ہوئی تب سے وہ لگاتار بچی کو پیٹتے تھے اور مجھے بھی مارتے پیٹتے تھے اور کہتے تھے کہ میرے گھر میں بیٹی نہیں بیٹا ہونا چاہئے، بیٹی کیوں پیدا کی۔کونسل فار سیول لبرٹیز جموں کشمیر کے ایک عہدیدار اندرمہندر تار سنگھ نے واقعے کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا ’19 اپریل کی رات کو کانگریل گا¶ں جو کانہ چک پولیس اسٹیشن کے حد اختیار میں آتا ہے، میں سریش کمار نے اپنی بیٹی سنجنا کا گلہ دبا کے قتل کیا وہ ماں کو بھی مارنا چاہتا تھا لیکن اس کی چیخ پکار سے لوگ جمع ہوئے اور وہ بچ گئی لیکن اس واقعے کو پیش آئے قریب ایک ماہ گزر جانے کے باوجود بھی اب تک قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں ہوا ہے اور نہ کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے’۔سریش کمار اور اس کےاہل خانہ پر سونو دیوی کو باربار پیٹنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہا ‘سریش کمار، اس کی ماں کملا دیوی، اس کی بھابھی ممتا اور اس کا چھوٹا بھائی رمیش کمار اکثر سونو دیوی کو مارتے پیٹے تھے۔ جب سنجنا تین ماہ کی تھی تب بھی سریش کمار نے سونو دیوی کو گھر سے باہر نکالا تھا اور وہ دس ماہ تک اپنے میکے میں تھی۔ آخر وہی ہوا جو سریش کمار باربار کہتا تھا کہ بچی کو مارنا ہے اور اس نے ماں کے سامنے بیٹی کو مار ڈالا’۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ کے رشتہ داروں نے پولیس میں درخواست دی تھی لیکن ان کی درخواست کو پھاڑ کے پھینکا گیا۔متاثرہ کی ماں سونو دیوی کا کہنا ہے کہ سریش کمار نے پولیس کے سامنے خود اقبال جرم کیا لیکن پولیس اس کو پاگل کہہ رہی ہے اور گرفتار نہیں کررہی ہے۔انہوں نے سریش کمار کو پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ‘جس نے میری بیٹی کی جان لی اس کو پھانسی کی سزا ملنی چاہئے’۔اندر مہندر تار سنگھ نے سریش کمار کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر سریش کمار کے خلاف چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر ایف آئی درج نہیں کیا گیا تو ہم مزید کارروائی کریں گے۔انہوں نے ریاستی گورنر ستیہ پال ملک اور رایستی پولیس سربراہ دلباغ سنگھ سے اپیل کی کہ وہ ایک خصوصی ٹیم تشکیل دیں تاکہ قصوروار کو سزا ملے۔اس موقع پر ہری سنگھ سابق سرپنچ، سریش بھگت،علاﺅ الدین پردیسی، بوپندر سنگھ، گر بخش سنگھ ،سنجے منہاس، طارق پریز، رتن لال، رتن لال، جگل کشور ،سیوا رام اور سنجنہ کے رشتہ دار موجود تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا