مدرسہ قادریہ نظامیہ نقشبندیہ سپرال پائیں میں یوم جمہوریہ کی تقریب کا انعقاد

0
0

ادارہ کے مہتمم حافظ غلام نبی نے لہرایا قومی پرچم
ایم شفیع رضوی
کٹھوعہ// مدرسہ قادریہ نظامیہ نقشبندیہ سپرال پائیں کٹھوعہ میں یوم جمہوریہ کے موقع پر مدرسے میں پڑھنے والے بچوں اور استادوں نے جھنڈا پھرا کر جشن منایا جموں کشمیر کی عوام کے ساتھ ساتھ پورے ملک کی عوام کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی مولانا حافظ غلام نبی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے اپنے وطن کی خوشحالی ترقی کے لیے ہر فرد کو ہمیشہ ہمت مصروف رہنا چاہیے موجودہ دور میں سماج میں بڑھتی ہوئی منشیات سے ملک کو پاک کرنا اپنی ملک کی ہر چیز کی دیکھ بھال کرنا اور اس کی حفاظت کرنا ہر فرد کا فرض ہے اور اس کے لیے ہر ایک انسان کو اپس میں مل جل کر کام کرنا چاہیے ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا چاہیے اپنے علاقے کو اپنے شہر کو گاؤں کو ہر طرح کی الودگی سے پاک اور صاف رکھنا اور اس کے لیے کوشش کرنا یہی ملک کی حفاظت ہے ملک دشمن اور سماج دشمن عناصر پر نظر رکھنا ہر فرد کے لیے لازمی ہے ہمارے ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی اپنے سماج میں تعلیمی بیداری لانے ہی سے ممکن ہو پائے گی اپنے بچوں کو دینی اور دنیاوی دونوں تعلیمات سے اراستہ کریں جب ہمارے سماج کے بچے جو ہمارا مستقبل ہیں وہ تعلیم یافتہ ہوں گے تو وہ ہر طرح کی برائی بے حیائی وغیرہ محفوظ رہیں گے اور اپنے وطن اپنے علاقہ کی تعمیر و ترقی کی طرف لے جانے کے لیے فکر مند رہیں گے لہذا ملک کا ہر ہر مذہب کے لوگ اپس میں مل جل کر اتفاق اتحاد اور بھائی چارے سے رہے کیونکہ جس ملک کی عوام میں اتفاق اور اتحاد ہوتا ہے وہی ملک کامیابیوں اور ترقیوں کی منزلوں کو چھو سکتا ہے اتفاق اور اتحاد کے بغیر ملک کی تعمیر و ترقی ناممکن ہی نہیں بلکہ مشکل ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا