2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانا ہے:تحصیلدار کھڑی
سجاد کھانڈے
کھڑی؍؍ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کے ضلع رامبن کے تحصیل کھڑی میں بھی 75 ویں یوم جمہوریہ کی تقریب کو بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔اس موقعہ پہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کھڑی میں تحصیلدار کھڑی کی جانب پرچم کشائی کی گئی۔اور سکولی بچوں کی جانب مارچ پاس بھی لیا گیا۔یوم جمہوریہ کے اس موقع پہ تحصیلدار کھڑی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اج سے 75 سال پہلے ہندوستان ایک ائینی ملک بنا تھا اور ان 75 سالوں میں ہندوستان ترقی کی ایک راہ پہ گامزن ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہند نے وزیر اعظم کی سرپرستی میں 2047 تک ہندوستان کو ترقی پذیر سے ترقی یافتہ ملک بنانے کا عہد کیا ہے اور ہندوستان کی پوری قوم دیگر ملکوں کی طرح ہندوستان کو بھی 2047 میں ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ملک کے طور پر دیکھنا چاہتی ہیں۔وہی انہوں نے کہا کہ اس عہد کو پورا کرنے کے لیے ملک کے تمام لوگوں اور خاص کر نوجوانوں اور سکولی بچوں کو ایک مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت لگاتار لوگوں کی بھلائی کے لیے کام کر رہی ہیں اور اسی سلسلے کی کڑی میں بھارت ویکست پروگرام کے ذریعے لوگوں کو حکومت کی جانب مہیا کی گئی سکیموں سے متعارف بھی کروایا جا رہا ہیں۔انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ حکومت کی طرف سے دی گئی ان سکیموں کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے۔ وہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت ہندوستان میں ایک ڈیجیٹل انقلاب بھی ایا ہے اور لوگوں کو سرکاری اداروں کے علاوہ انٹرنیٹ کے ذریعے ان تمام سکیموں کو دیکھ کر فائدہ اٹھانا ہوگا اور تبھی جا کے ہندوستان 2047 میں ایک ترقی یافتہ ملک بن سکتا ہے۔تحصیلدار کھڑی نے اس موقع پر خاص کر تحصیل کھڑی کے والدین اور سکولی بچوں پر زور دیا کہ وہ اپنے روشن مستقبل کے لیے تعلیم کو حاصل کرنے کے لیے جی توڑ محنت کرے،تاکہ وہ اپنے علاقے کے ساتھ ساتھ پورے ہندوستان کا نام روشن کر سکیں۔ اس تقریب کے موقع پر تمام محکمہ جات کے ملازمین کے ساتھ ساتھ سکولی بچوں،کیو آرٹی کھڑی اور ہر خاص و عام نے کثیر تعداد میں حصہ لیا۔اس موقع پہ رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیے گئے۔پروگرام میں حصہ لینے والے تمام بچوں کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔وہی تحصیل انتظامیہ کی جانب مختلف محکمہ جات کے ملازمین اور سماجی کارکنوں کو بھی ان کی نمایاں کارکردگی پہ انعامات سے نوازا گیا۔