لازوال ڈیسک
پلوامہ؍؍پلوامہ میں یوم جمہوریہ کے موقعے پر میڈیا سے وابستہ کئی افراد کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ سماج کے مختلف طبقوں کی جانب سے مبارک باد پیش تفصیلات کے مطابق ضلع پلوامہ میں 75 ویں یوم جمہوریہ کی تقریب پر ضلع انتظامیہ نے میڈیا سے وابستہ افراد جس میں آل انڈیا ریڈیو کے نامہ نگار میر نذیر ،4tv کے کشمیر انچارج اور مشعل ٹائمز کے چیف ایڈیٹر شبنم فیاض، کشمیری عظمیٰ کے رپورٹر مشتاق الاسلام ،ندائے کشمیر کے بیرو چیف سائوتھ کشمیر تنہا ایاز، ای ٹی وی بھارت کے نامہ نگار سید عادل مشتاق اور ڈی ڈی نیوز کے رپورٹر طارق احمد سمیت دیگر کئی میڈیا سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کی۔ادھر سیاسی، سماجی ،صحافتی اور ادبی تنظیموں کے علاوہ سماج کے دیگر طبقوں سے وابستہ افراد نے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو مبارک باد پیش کی۔