ڈورو میں 75 ویں یوم جمہوریہ حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ منایا گیا
شاہ ہلال
اننت ناگ // ملک بھر کے ساتھ ساتھ جہاں وادی بھر میں 75واں یومہ جمہوریہ بڑے جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا وہی جنوبی ضلع اننت ناگ میں سب سے بڑی تقریب بائز ڈگری کالج کھنہ بل میں منعقد ہوئی جہاں ڈی ڈی سی چیئرمین محمد یوسف گورسی نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ میں سلامی لی۔مارچ پاسٹ میں جموں وکشمیر پولیس،سی آر پی ایف،آرمڈ پولیس،فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز،این سی سی کے علاوہ اسکول طلبائ نے بھی حصہ لیا تقریب کے موقعہ پر ڈی آئی جی محمد رئیس بٹ،ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر سعید فخر الدین حامد ایس ایس پی اننت ناگ،ڈی ڈی سی ممبران،پی آر آئز کے علاوہ ضلع کے سبھی آفیسران بھی موجود تھے۔تقریب میں اننت ناگ کے مختلف اسکولی بچوں نے رنگارنگ وتمدنی پروگرام پیش کئے ادھر یوم جمہوریہ کے موقعہ پر ڈورو شاہ آباد میں ایک شاندار تقریب ماڈل ہائر اسکینڈری اسکول ڈورو کے احاطے میں منعقد ہوئی جس میں ایس ڈی ایم ڈورو پرویز رحیم مہمان خصوصی تھے جنہوں نے قومی پرچم لہرا کر مارچ پاسٹ سے سلامی لی۔ مارچ پاسٹ پر پولیس،سی آر پی ایف فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز اہلکار موجود رہے جبکہ سب ڈیوڑزن لیول کے سبھی سیکٹورل آفیسران کے ساتھ ساتھ عام لوگوں نے بھی تقریب میں بھرپور شرکت کی۔اس موقعہ پر ایس ڈی ایم نے جموں وکشمیر کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آزاد ہندوستان کا آئین 26 جنوری 1950 کو نافذ کیا گیا جو ملک کے ہر شہری کو بنیادی حقوق فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ 26 جنوری 1950 کو ڈاکٹر بی آر۔ امبیڈکر کی سربراہی میں ایک کمیٹی کے ذریعہ تیار کردہ آئین کو اپنایا گیا۔ انہوں نے ڈورو شاہ آباد میں ہوئی تعمیر وترقی کے حوالے سے خاکہ پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر صحت کے شعبہ میں ماڈل اسپتال ڈورو میں تعینات فزیشن ڈاکٹر راجہ اشفاق احمد سمیت ڈورو شاہ آباد کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آفیسران کو خصوصی اعزازات سے نوازا گیا۔ادھر ٹیورزم پارک ویری ناگ میں 75 واں یوم جمہوریہ منایا یوم جمہوریہ کے موقع پر تحصیلدار ڈورو خالد ظفر نے تقریب کی صدارت کی اور قومی پرچم لہرایا۔اس موقعہ پر خالد ظفر نے ویری ناگ کے مختلف لائن ڈیپارٹمنٹ آفیسران اور دیگر عہدیداروں کو ان کے قابل ستائش اور مثالی کام پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں اعزازات سے نوازا.جبکہ اننت ناگ کے صحافیوں جن میں سئنیر صحافی شاہ ہلال، عارف وانی، بلال شاہ آبادی، ارشد میر اور سعد وجاہت کو لوگوں کے مسائل اور ضلع کی ترقی کیلئے غیر جانبدارانہ رپورٹنگ پر خصوصی ایواڑوں سے نوازا گیا۔