دعوت اسلامی کی جانب سے یوم جمہوریہ کی تقریب منعقد

0
0

مہمان خصوصی مولانا شوکت علی رضا عطاری نے لہرایا قومی پرچم
اعجازالحق بخاری
جموں؍؍یوم جمہوریہ کے موقع پر دعوت اسلامی انڈیا کے تحت چلنے والے اسکولوں (دارالمدینہ انگلش اسکول) اور مدارس (جامعۃالمدینہ) میں خصوصی محافل کا انعقاد کیا گیا۔ جسکا مقصد طلباء و طالبات اور عوام الناس میں آئین ہند کی اہمیت بیدار کرنا اور اس پر عمل کرنے کی پابندی کا ذہن دینا ہے۔اس موقع پر ترنگا کی پرچم کشائی کے ساتھ سلامی بھی پیش کی گئی اور قومی ترانہ پڑھ کر ترقی کی راہ پر مسلسل آگے بڑھتے رہنے کا طلباء و طالبات کو ذہن دیا گیا۔دعوت اسلامی کے تحت چلنے والے دارالمدینہ انگلش اسکول اور جامع? المدینہ کی ملک بھر میں موجود شاخوں میں یوم جمہوریہ کی صبح محافل کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوت اسلامی انڈیا کے الگ الگ سطح کے ذمہ داران نے بھی اپنے اپنے شہروں میں ان تقریبات میں حصہ لیا اور ملک و ملت کی ترقی کے لئے اظہار خیال بھی کیا۔واضح رہے جموں شہر کے نروال بالا میں قائم دعوت اسلامی انڈیا کے تحت چلنے والے جامعۃ المدینہ فیضان عشق رسول میں ہونے والی پرچم کشائی کی تقریب میں مہمان خصوصی مولانا شوکت علی رضا عطاری نے شرکت کی اور اپنے ہاتھوں سے پرچم کشائی کر کے امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔ اس موقع ، مولانا سراج رضا عطاری، مولانا توصیف رضا عطاری ، مولانا ریحان رضا عطاری ، مولانا ابوطلحہ مدنی عطاری، مولانا محمد اویس رضا عطاری، قاری غلام محی الدین عطاری وغیرہ دعوت اسلامی کے ذمہ داران موجود رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا