لوک سبھا انتخابات کے انچارج اور شریک انچارج مقرر

0
0

بی جے پی نے 23 ریاستوں میں لوک سبھا انتخابات کے انچارج اور شریک انچارج کو مقرر کیا

نئی دہلی، 2 جنوری (یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ملک کی 23 ریاستوں کے لیے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے انچارج اور کو۔انچارج کا تقرر کیا ہے۔

پارٹی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے آج یہاں ایک ریلیز میں کہا کہ بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا نے 23 ریاستوں کے لئے 30 لیڈران کو انچارج اور کو۔انچارج مقرر کیا ہے۔

بی جے پی نے انڈمان نکوبار جزائر کے انچارج وائی ستیہ کمار، اروناچل پردیش کے انچارج اشوک سنگھل، بہار کے انچارج ونود تاوڑے اور شریک انچارج دیپک پرکاش، چنڈی گڑھ کے انچارج وجے بھائی روپانی، دمن اور دیو انچارج پرنیش مودی اور شریک انچارج دشینت پٹیل، آشیش سود کو گوا کا انچارج اور بپلاو کمار دیو کو ہریانہ کا انچارج اور سریندر نگر کو شریک انچارج بنایا گیا ہے۔

ہماچل پردیش کے انچارج شری کانت شرما اور شریک انچارج سنجے ٹنڈن، جموں و کشمیر کے انچارج ترون چگ اور شریک انچارج آشیش سود، جھارکھنڈ کے انچارج ڈاکٹر لکشمی کانت باجپائی، کرناٹک کے انچارج ڈاکٹر رادھاموہن داس اگروال اور شریک انچارج سدھاکر ریڈی، کیرالہ کے انچارج پرکاش جاوڈیکر، لداخ کے انچارج ترون چُگ، لکشدیپ کے انچارج اروند مینن، مدھیہ پردیش کے انچارج مہندر سنگھ اور شریک انچارج ستیش اپادھیائے۔ اڈیشہ کے انچارج وجے پال سنگھ تومر اور شریک انچارج محترمہ لتا اسینڈی کو بنایا گیا ہے۔

پڈوچیری کے انچارج نرمل کمار سورانا، پنجاب کے انچارج وجے بھائی روپانی اور شریک انچارج ڈاکٹر نریندر سنگھ ہیں، سکم کے انچارج ڈاکٹر دلیپ جیسوال ہیں، تمل ناڈو کے انچارج اروند مینن اور شریک انچارج سدھاکر ریڈی، اتر پردیش کے انچارج وجیانت پانڈا، اتراکھنڈ کے انچارج ڈاکٹر دشینت گوتم اور مغربی بنگال کے انچارج منگل پانڈے اور شریک انچارج امیت مالویہ اور محترمہ آشا لاکڑا کو مقرر کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا