تاریخی مغل روڈ اور سری نگر – لیہہ شاہراہ تازہ برف باری کے باعث بند

0
0

سری نگر، // جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر تازہ برف باری کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ تاریخی مغل روڈ اور سری نگر – لیہہ شاہراہ پر برف باری کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی ہے۔تاہم وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔
بتادیں کہ پیر کی گلی پر دوران شب کئی انچ برف جمع ہوئی ہے جس کے پیش نظر حکام نے یہ اقدام احتیاطی طور پر اٹھایا ہے۔محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا