اساتذہ اور طلباء کے مابین ووٹ کی اہمیت پر گفت و شنید
نزاکت احمد
درہال؍؍درہال ڈگری کالج میں وکشت بھارت کے بینر تلے ایک پروگرام جس کا موضوع ووٹ ڈالنے جیسا کچھ نہیں ،میں یقینی طور پر ووٹ دیتا ہوں ، کے تحت بڑے جوش و خروش کیساتھ ووٹرس ڈے منایا گیا۔ اس تقریب میں تمام طلبہ و طالبات نے حصہ لیااوراپنے حق رائے دہی کو ذمہ داری سے استعمال کرنے کا حلف لیا۔اس پروگرام کا اہتمام این ایس ایس کے تعاون سے زیر صدارت پرنسپل پروفیسر مصرف حسین شاہ منعقد ہوا۔ان کے علاوہ کالج کے دیگر ممبران جن میں ڈاکٹر غلام عباس ، ڈاکٹر ایم سلیم وانی، ڈاکٹر تسیم احمد ، ڈاکٹر احسن الرحمان رضوی اور ڈاکٹر محمد اخلاق شامل کے علاوہ دیگر اسٹاف ممبران شامل تھے، انہوں نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونے کے نئے پہلو کو سامنے لایا۔طلبہ کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کس طرح ایک ووٹر اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرسکتا ہے اس کے ووٹ کی قیمت کیا ہے وغیرہ موضوعات کو زیر بحث لایا گیا۔ طلباء نے رنگا رنگ پروگرام پیش کیا جس میں بحث و مباحثہ ، ترانہ و دیگر انٹر ایکٹیو سیشنز ، ووٹر رجسٹریشن ، ووٹر ایجوکیشن پروگرام اور اپنے حق رائے دہی کے استعمال کی اہمیت کے بارے میں معلومات حاصل کی۔پروگرام کے آخیر میں پرنسپل ڈگری کالج درہال نے تقریب کی کامیاب بنانے والے اساتذہ اور طلباء کو مبارک باد دی اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ طلبہ کے ساتھ اساتذہ نے پورا تعاون کیا پروفیسر ڈاکٹر مختار حسین نے اظہار تشکر پیش کیا۔