کالج کے آڈیٹوریم میں ووٹرز کا عہد اور موٹ کورٹ روم میں پینٹنگ سیشن منعقد کیا گیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍پی ایس پی ایس گورنمنٹ کالج برائے خواتین، گاندھی نگر نے 25 جنوری 2024 کو قومی ووٹرز ڈے کو جوش و خروش اور شہری فرض کے احساس کے ساتھ منایا۔ اس سال کے جشن کا موضوع ’ووٹنگ جیسا کچھ نہیں، میں یقینی طور پر ووٹ دیتا ہوں‘تھا۔ اس پروگرام میں کالج کے آڈیٹوریم میں ووٹرز کا عہد اور موٹ کورٹ روم میں پینٹنگ سیشن شامل تھا۔وہیںتقریب میں ایک قابل ذکر ٹرن آؤٹ دیکھا گیاجہاںطلباء نے دونوں سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اس موقع پر کالج پرنسپل پروفیسر مینو مہاجن نے انتخابی عمل میں فعال شرکت کی اہمیت پر زور دیا اور طلبائ، فیکلٹی اور عملہ سمیت ایونٹ کی کامیابی میں تعاون کرنے والے ہر فرد کا شکریہ ادا کیا۔وہیںسمسٹر پنجم کی اشپریت کور سودن نے ووٹرز کا عہد پڑھ کر سنایا جہاں کالج کا عملہ اور طالب علم موجود تھے۔