بانڈی پورہ معاملہ : بانہال میں احتجاجی مظاہرہ

0
83

ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے :مظاہرین
ملک شاکر

بانہالوادی کشمیر کے بانڈی پورہ میں ہوئے ایک شرمناک واقعہ جس میں ایک درندہ صفت نے ایک تین سالہ کمسن بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی جس کے بعد پولیس نے مجرم کو فوری طور گرفتار کیا اور اس کے بعد ایک ا سکولی پرنسپل کو بھی غلط سرٹیفکیٹ فراہم کرنے پر گرفتار کیا گیا اور اس خبر کے پھیلتے ہی جہاں وادی کشمیر کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور اس واقعہ میں شکار بنی بچی کے لئے انصاف کی مانگ کر رہے تھے تو وہی آج بانہال میں بھی بعد نماز ظہر یہاں کے مقامی لوگوں نے اس شرمناک واقعہ کے خلاف ایک پر امن احتجاج کیا احتجاج میں شامل مقامی لوگ جن میں نوجوان اور سکولی طلباءبھی شامل تھے اس واقعہ کے خلاف سخت نعرے بازی کر رہے تھے اور مجرموں کو قانون طور پر سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کر رہے تھے احتجاج میں شامل لوگوں نے اس شرمناک اور دلخراش واقعہ میں ملوث مجرموں کو پھانسی دینے کی اپیل کی ہے تاکہ آئندہ سماج میں ایسے بد نماں اور شرمناک واقعات پیش نہ آئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا