مولانا آزاد میموریل کالج جموں میں پوسٹر سازی کے مقابلے کا انعقاد

0
0

طلباء کی بڑی تعداد نے خوبصورت پوسٹرز بنا کر پروگرام میںحصہ لیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍مولانا آزاد میموریل کالج جموں میں پولیٹیکل سائنس اور پبلک ایڈمنسٹریشن کے شعبہ جات نے کالج کے این ایس ایس اور یو بی اے ونگز کے اشتراک سے پوسٹر سازی کے مقابلے کا انعقاد کیا۔ یہ پروگرام قومی ووٹر ڈے کے ایک حصے کے طور پر منعقد کیا گیا تھا ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی پرنسپل ڈاکٹر گرودیو رکوال تھے۔ انہوں نے طلباء سے خطاب کیا اور انہیں انتخابی تعلیم کے فروغ کے لیے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔اس موقع پر پروفیسر نیرج شرما کنوینر آئی کیو اے سی بھی موجود تھے۔ وہیںطلباء کی بڑی تعداد نے خوبصورت پوسٹرز بنا کر حصہ لیا جس میں جمہوریت میں ووٹنگ کے موضوع کو دکھایا گیا تھا۔ اس دوران پروفیسر شیوالی گپتا اور ڈاکٹر ورشا کپور نے ججز کے طور پر کام کیا۔ اس پورے پروگرام کو ڈاکٹر سیما جموال ایچ او ڈی پولیٹیکل سائنس، پروفیسر لوکیشا ڈبگوترا این ایس ایس پروگرام آفیسر اور پروفیسر گگندیپ جنگرال ایچ او ڈی پبلک ایڈمنسٹریشن اورنے ترتیب دیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا