انڈیا الائنس صرف ایک فوٹو سیشن تھا: اشوک کول

0
0

سری نگر، // بی جے پی کے جنرل سکریٹری اور سینئر لیڈر اشوک کول کا کہنا ہے کہ انڈیا الائنس ایک فوٹو سیشن تھا اب آگے دیکھنا ہے کہ اس اتحاد کا کیا حال ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نئے ووٹروں کو ملک کی اچھائی و بہبودی کے لئے بنایا جا رہا ہے۔
موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘ہمارے لیڈرس شروع سے یہ کہتے آئے ہیں کہ انڈیا الائنس صرف ایک فوٹو سیشتن تھا اب انہوں نے فوٹو کھینچ لئے ہیں آگے دیکھیں گے کہ اس اتحاد کا کیا حال ہوگا’۔
ان کا کہنا تھا کہ انڈیا الائنس کا یہ اتحاد آگے کہیں کھڑا نہیں رہے گا۔
مسٹر کول نے کہا کہ نئے ووٹروں کو ملک کی اچھائی اور بہبودی کے لئے بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا: ‘نئے ووٹرس پولنگ بوتھ پر آکر ووٹ ڈالیں یہ سب سے بڑی بات ہے اور اس سلسلے میں بی جے پی بھی ایک بیداری مہم چلا رہی ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے مطابق اسمبلی انتخابات منعقد ہوں گے جس میں نئے ووٹرس ووٹ ڈالیں گے۔
راہل گاندھی کو آسام میں روکے جانے پر اشوک کول نے کہا: ‘راہل گا ندھی کو آسام کی انتظامیہ نے روکا ہوگا اور ایسا جان بوجھ کر نہیں کیا گیا ہوگا’۔
ووٹ ڈالتے ہیں مودی کو چنتے ہیں مہم کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ مہم جموں وکشمیر میں بھی چلائی جائی گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم بھی چاہئیں گے کہ جموں وکشمیر میں نئے ووٹرس مودی جی کو ووٹ ڈالیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا