کولمبو، // سری لنکا میں جمعرات کے روز پانی کی فراہمی کے وزیر مملکت سنتھ نشانتھ اورایک پولیس افسر کی کولمبو-کاتونائیکے ایکسپریس وے پر سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔
پولس نے بتایا کہ ایکسپریس وے کے کنڈانہ پولس ڈویژن میں مقامی وقت کے مطابق سویرے 2 بجے وزیر موصوف کی گاڑی ایک کنٹینر ٹرک سے ٹکرا گئی۔
پولس کے مطابق ریاستی وزیر اور پولس افسر اسپتال میں داخل ہونے کے بعد دم توڑ گئے اور ان کی گاڑی کا ڈرائیور زیر علاج ہے۔
یو این آئی۔ م ش۔