بچوں کے مابین مسابقہ ،خواجہ اجمیری رحمۃ اللہ و علیہ کی سیرتِ و تعلیمات پر سید ساجد حسین شاہ بخاری کا خطاب
نزاکت احمد
درہال؍؍آج مدرسہ سراج العْلوم چوکیاں درہال ملکاں میں خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے نام سے محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ نے نعت و منقبت اور تقاریر پیش کی۔نظامت کے فرائض عاطف ملک نے انجام دیے۔وہیں بزم کا آغاز تلاوت کلام پاک سے اسمائیل ملک نے کیا اس کے بعد ارباز ملک ،اجمل سعید ،سحر فاطمہ، اویس امتیاز نے نعتیں پیش کی۔اس موقع پرصفا نور اور ذکرہ فاطمہ نے خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ کی شان میں منقبت پیش کیں علاوہ ازیں زین العابدین، عاقب ملک ،اور زویہ اعجاز نے نور نماز، عظمتِ والدین ، اور محبت اولیائے عظام جیسے موضوعات پر تقاریر پیش کیں بچوں کے پروگرام بعد مدرسے کے اْستاذ سید ساجِدحسین شاہ بْخاری نے سیرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے چند گوشے پیش کیے اور کہا کے آج کے اس پرفتن دور میں دامان اولیائے کاملین کو مضبوطی سے تھامنے کی اشد ضرورت ہے۔حضرت نے کہا کے گمراہ اور بد عقیدہ لوگوں سے دوری بنائیںاور عقیدہ اہلسنت والجماعت پر منسلک رہیں کیونکہعقیدے کی درستگی ہی ایمان کی درستگی ہے۔