یوم جمہوریہ سے قبل کرگل اورزنسکار میں فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد

0
0

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غلام محی الدین وانی نے ترنگا لہرایا
لازوال ڈیسک
کرگل؍؍ ضلع ہیڈ کوارٹر کرگل میں یوم جمہوریہ 2024 کی تقریبات سے قبل آج کھڑی سلطان چو اسپورٹس اسٹیڈیم، بیااماتھنگ، کرگل میں ایک فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا۔وہیںفل ڈریس ریہرسل کے موقع پر کرگل کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) غلام محی الدین وانی نے ترنگا لہرایا، پریڈ کا معائنہ کیا اور لداخ پولیس کے خواتین اور مرد دستوں، سابق فوجیوں، طلباء کی طرف سے پیش کیے گئے مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔اس موقع پر اے ڈی سی وانی نے اس اہم کردار پر زور دیا جو نوجوان افراد کو 2047 تک وکست بھارت کے حصول کے ہدف کو حاصل کرنے میں ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے ملک کی جمہوری اقدار پر فخر کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایک ترقی یافتہ اور ترقی پسند ہندوستان کی طرف اپنا حصہ ڈالنے کی اجتماعی ذمہ داری پر بھی زور دیا۔وہیںفل ڈریس ریہرسل تقریب میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کرگل افتخار احمد چودھری کے علاوہ سول اور پولیس انتظامیہ کے دیگر متعلقہ ضلعی افسران موجود تھے۔اس دوران کارگل کے مختلف اسکولوں کے طلباء اور ثقافتی گروپس نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے جو کہ ملک کے لیے ان کے حب الوطنی کے جذبات کی عکاسی کرتے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا