یہ تجربات ہماری آنے والی نسلوں کو ان کی امنگوں کو تشکیل دینے اور بامعنی اہداف طے کرنے میں مددگار:ریکٹر بھدرواہ کیمپس
لازوال ڈیسک
بھدرواہ؍؍ سماگرا شکشا ابھیان اسکیم کے تحت ایک اہم تعلیمی پہل میں، گورنمنٹ اپر پرائمری اسکول (جی یو پی ایس) چیرا، اپر پرائمری اسکول (یو پی ایس) ڈوکی، یو پی ایس زنہری، یو پی ایس سیپلا، اور گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول کے طلباء کو نے پیشہ ورانہ نمائش کے دورے میں شرکت کی۔وہیںبھدرواہ کیمپس کے ریکٹر پروفیسر جے پی سنگھ جوریل نے اپنے پیغام میں آنے والے طلباء اور ان کے ساتھ آنے والے عملے کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ پروفیسر جے پی سنگھ جورل نے اس طرح کے دوروں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ بھدرواہ کیمپس ان تعاملات کی قدر کرتا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ یہ تجربات ہماری آنے والی نسلوں کو ان کی امنگوں کو تشکیل دینے اور بامعنی اہداف طے کرنے میں مدد دینے میں اہم ہیں۔اپنے پیغام میں ریکٹر بھدرواہ کیمپس نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات تعلیمی اداروں کے روایتی تدریسی طریقوں سے آگے بڑھنے اور طلبہ کی مجموعی ترقی اور بہبود میں فعال کردار ادا کرنے کے عزم کی نشاندہی کرتے ہیں۔وہیںبھدرواہ کیمپس کے اسسٹنٹ رجسٹرار عبدالمجیب شیخ نے طلبہ سے خطاب کیا اور ان کی میزبانی پر مسرت کا اظہار کیا۔دورے کے دوران، شعبہ انگریزی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر وقار یونس نے سماجی مسائل پر ایک بصیرت انگیز لیکچر دیا، جس میں منشیات کی لعنت کی خرابیوں اور دیگر سماجی چیلنجز پر توجہ دی گئی۔