فوج کی شمالی کمان کے سربراہ کا پونچھ سیکٹر کا دورہ

0
0

لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دویدی نے، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

جموں،24جنوری(یواین آئی)فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دویدی نے بدھ کے روز پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر اگلی چوکیوں کا دورہ کیا اوروہاں پر فوج کی تیاریوں کا بچشم جائزہ لیا۔اس موقع پر انہیں پونچھ میں آپریشنل صلاحیت میں اضافے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
بتادیں کہ یوم جمہوریہ کے پیش نظر جموں وکشمیر کے سرحدوں پر چوکسی کو بڑھا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سے ملحق سرحدوں پر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
جموں نشین دفاعی ترجمان نے بتایا کہ فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دیودی نے بدھ کے روز پونچھ سیکٹر کا دورہ کیا اوروہاں پر فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے بتایا کہ ایل او سی میں اگلی چوکیوں پر تعینات فوجی جوان دن رات کڑی نظر گذر رکھے ہوئے ہیں تاکہ در اندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا جا سکے۔
دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدوں پر تعینات فوجی جوانوں کو چوکس رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں تاکہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا جا سکے۔
شمالی کمان کے سربراہ نے سرحد پر تعینات جوانوں کو بتایا کہ امن دشن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سرحد پر مزید چوکسی برتنے کی ضرورت ہے۔
اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل کو فوج کے سینئر آفیسران نے سرحدوں کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔
فوجی کمانڈر کو مخالفین کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔
معلوم ہوا ہے کہ فوجی کمانڈر نے پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک اگلی چوکیوں کا دورہ کرنے کے موقع پر وہاں پر تعینات جوانوں کے ساتھ بات چیت کی۔
انہوں نے آفیسران کو ہدایت دی کہ سرحدوں پر چوبیس گھنٹے مستعد رہنے کی ضرورت ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ پونچھ میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے بعد راجوری اور پونچھ کے جنگلی علاقوں میں سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف تلاشی آپریشنز جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی کمانڈر کو سرگرم دہشت گردوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا