تینوں خطوں کی عوام کی خواہشات کو پورا کیا جا سکتا ہے
لازوال ڈیسک
جموںنیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا نے یہاں ایک تقریب میں شہید ششی بالا اور ہوشیار سنگھ کو خراج عقیدت پیش کی انہوں نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار رتے ہوئے کہا کہ علاقائی خود مخاتری ہی واحد راستہ ہے جس سے تینوں خطوں کی عوام کی خواہشات کو پورا کیا جا سکتا ہے ۔رانا نے کہا کہ ایسے میکنزم سے سیاسی طور پر با اختیار بننے کی ایک سوچ پیدہ ہو سکتی ہے ۔واضح رہے رانا نے ان باتوں کا اظہار انٹرنیشنلسٹ ڈیموکریٹک پلیٹ فارم کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا جہاں انہوں نے ششی بالا اور ہوشیار سنگھ کو بھی خراج عقیدت پیش کیا ۔انہوںنے کہا کہ علاقائی خود مختاری اور ضلع کونسلوں کی وجہ سے عوام کی شمولیت ہو سکتی ہے ۔رانا نے کہا کہ اسطریقہ کار سے ریاست کے تینوں خطوں کی عوام کی سیاسی، معاشی اور ترقیاتی خواہشات کو پورا کیا جاسکتا ہے اور یہ جموں و کشمیر کوعلاقائی اور مذہبی بنیادوں پر تقسیم کوہونے سے بچاسکتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سماج کی ترقی اس لحاظ سے ہو سکتی ہے جبعوام منقسم طاقتوں کو الگ تھلگ کر دے گی ۔اس موقع پر آئی ڈی کھجوریہ صدرآئی ڈی پی، ڈاکٹر ایلورہ پوری، آر کے بدیال ، کرن سنگھ ودیگران موجود تھے۔