مکر سکرانتی کے موقع پراردوہندی کے ادیبوں اور شاعروں کو اعزاز سے نوازا گیا

0
0

’’ ہندایکتا منچ‘‘ سنستھا نے مہیندر نیہ اور ہر دل عزیز شاعر شکور انور کا سمان کیا
کوٹہ ،راجستھان :۔(پریس ریلیز ) ادبی تنظیم وکلپ منچ کوٹہ کے زیر اہتمام مکر سکرانتی کے موقع پر معروف شاعر شکور انور کی رہائش گاہ انور منزل شیو پورہ میں قومی یکجہتی اور بھائی چارہ پر مبنی ’’ وکلپ سدبھاؤنا سماروہ 2024‘‘ تقریب کاانعقاد ہوا۔جس کی صدارت ڈاکٹر زیبا فضا نے فرمائی ۔ مہمان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر رمیش ورما،سابق ڈائریکٹر راجستھان ہندی ساہتیہ اکادمی شامل ہوئے۔ڈاکٹر زیبا فضا نے صدارتی خطاب میںبے حد معیاری تقریب کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالی۔مہمان نے رمیش ورما نے کہا اس پروگرام میں اردو ،ہندی،اور علاقائی زبان ہاڑوتی کے تخلیق کاروں کو اعزازات کی پُر وقار تقریب کاانعقاد کرکے ’’ وکلپ ‘‘ تنظیم نے اچھا کام کیا ہے۔ہم لسانی اعتبار سے اور زیادہ قریب ہوئے ہیں۔آج کے نفرت بھرے ماحول میںاس طرح کے پروگرام سکون دیتے ہیں۔ایڈوکیٹ دنیش رائے دیویدی،وجئے سنگھ پالیوال نے بھی اظہار خیا ل کیا۔ مہمان امتیازی کی حیثیت سے فانی جودھپوری،بھگوتی پرساد گوتم،شوینہ آکانشی، اور انجینئر سراج احمد انصاری ( صدر انصاری ویلفیئر سوسائٹی ) کوٹہ، شریک ہوئے ،اور مذکورہ شخصیات نے خیالات پیش کیے۔ تقریب کی نظامت کوی مہندر نیہ نے کی ۔تین حصوص پر مشتمل تقریب کے پہلے حصے میں شاعروں اورکویوں پتنگ بازی کی ،سفید کبوتر بھی اڑائے گئے ۔میزبان شکور انور نے استقبالیہ کلمات میں شرکاء کو بتایا کہ وہ یہ تقریب گذشتہ2004 بیس برسوں سے متواتر کرتے آرہے ہیں۔سال 2006ہر برس کسی ایک کوی یا شاعرکو اعزاز سے بھی نوازا جاتا ہے۔ساتھ ہی اپنے پسندیدہ اشعار اور ایک غزل سے بھی شرکاء کو محظوظ کیا۔
نئی منزلوں کو ہے پانا چلو
خفا ہو تو ہو یہ زمانہ چلو
ہمالہ سے آکاش بھی پاس ہے
وہیں سے پتنگیں اڑانا چلو
وہاں کالے سانپوں سے ڈرنا نہیں
وہیں پر ملے گا خزانہ چلو
جو انور ؔ سنائی غزل آپ نے
یہی چل کے سولی پہ گانا چلو
تقریب کے دوسرے مرحلے میں ادیبوں کو اعزازات سے سرفراز کیا گیا ۔ جن میں ناول نگاروصحافی پرشوتم پنچولی2024،ڈاکٹر محمد یونس انصاری ،ڈاکٹر دیپک شریواستو چترویدی، ڈاکٹر نریندر ناتھ چتر ویدی2015،ناول نگار لتا شرما2016،پروفیسر احتشام اختر2017،ہاڑوتی زبان کے کوی درگادان سنگھ گوڑ2018،ڈاکٹر انیتا ورما2019،ڈاکٹر پرشوتم یقین2020،شاعر چاند شعری2021، ڈاکٹر کرشنا کماری2022،اور ڈاکٹر اتل چتر ویدی کو2023 کے اعزاز سے نوازا گیا۔تقریب کے تیسرے حصے میں شعری نشست منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت برجیندر کوشک اور نظامت حلیم آئینہ نے انجام دی ۔شعراو کویوں ،شاعرات وکاویتریوں میں شونیہ آکانشی،مہیندر نیہ،کشن لال ورما،شکور انور،سلیم آفریدی،ڈاکٹر غیاث ،فانی جودھپوری،چند ا لال چکوال،احمد سراج فاروقی،آنند ہزاری،ڈاکٹر شبانہ انصاری،راجیندر پوار،سیما تبسم نے حالات حاضرہ کی ترجمانی کرتے ہوئے کلام سے سامعین کو مسحور کیا۔دریں اثنا نشست کے دوران ’’ ہندایکتا منچ‘‘ سنستھا کی جانب سے عمر سی آئی نے مہیندر نیہ اور ہر دل عزیز شاعر شکور انور کا سمان کیا۔ ’’ وکلپ ‘‘کے جنرل سکریٹری نے تقریب کی سراہنا کی ،ادبی ذوق وشوق کے پروان چڑھانے میں اس قسم کی نشستوں کے تعاون کو ناقابل گزیر قرار دیا،مزید کہا کہ اس پروگرام کی کامیابی کی دلیل یہ ہے کہ سال بھر اس تقریب کاانتظار شدت سے لوگ کرتے ہیں ،اس لیے شکورا نور دل کی گہرائیوںسے مبارکباد کے مستحق ہیں۔موسم کی مناسبت سے شاندار ضیافت اور وسیم انور و شاداب انصاری کے اظہار تشکر کے ساتھ یہ تین مرحلوں پر مبنی انور منزل شیو پورہ میں انعقاد کی گئی ایک روزہ ادبی تقریب اپنے اختتام کو پہونچی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا