ڈپٹی کمشنر راجوری نے جی ایم سی اور اے ایچ کا جامع دورہ کیا

0
0

ڈاکٹروں کو مریضوں کے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کیں
لازوال ڈیسک
راجوری// ڈپٹی کمشنر راجوری، اوم پرکاش بھگت نے آج یہاں گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ایسوسی ایٹڈ ہسپتال (جی ایم سی اور اے ایچ) کا پریمیئر ہیلتھ انسٹی ٹیوشن میں دستیاب صحت کی سہولیات اور مریضوں کی دیکھ بھال کی خدمات کا جائزہ لینے کے لیے مکمل معائنہ کیا۔وہیںافسران کی ایک ٹیم کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر نے مختلف محکموں کا جائزہ لیا اور طبی عملے کے ساتھ بات چیت کی، انہیں بہترین ممکنہ خدمات فراہم کرنے اور مریضوں کے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی۔اپنے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے آکسیجن جنریشن پلانٹ کا دورہ کیا اور محکمہ تعمیرات عامہ کے متعلقہ افسر کو زیر التواء کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔وہیں عجلت کو تسلیم کرتے ہوئے انہوں نے ضروری ہدایات جاری کیں اور فروری کے پہلے ہفتے تک نکاسی آب کے کام کو مکمل کرنے کی آخری تاریخ مقرر کی۔طبی سہولیات کو بڑھانے کی کوشش میں، ڈی سی نے خون کے اجزاء کو الگ کرنے والے یونٹ کا بھی معائنہ کیا۔ رضاکارانہ خون کے عطیہ کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ افراد کو رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کرنے کی ترغیب دیں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں، تاکہ ضرورت مند مریضوں کے لیے خون کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔وہیںڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے اندر متعدد شعبوں کا مزید دورہ کیا جن میں ایمرجنسی وارڈ، پیتھالوجی لیبارٹری، ریسیسیٹیشن یونٹ، آئسولیشن وارڈ، این آئی سی یو اور پی آئی سی یو، آیوش او پی ڈی یونٹ، آرتھوپیڈکس وارڈ، ای سی جی سیکشن، ڈرمیٹولوجی یونٹ، سرجیکل او پی ڈی، فزیو تھراپی یونٹ، میڈیکل او پی ڈی شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا