اپنے مسائل سے کیا آگاہ،ازالے کا کیا مطالبہ،مختلف محکمہ جات کو ہدایات جاری کیں
لازوال ڈیسک
کرگل؍؍ کئی وفود نے کرگل کے دورے کے چھٹے دن لیفٹیننٹ گورنر بریگیڈیئر (ڈاکٹر) بی ڈی مشرا (ریٹائرڈ) سے راج نواس، کرگل میں ملاقات کی۔اس موقع پرایل جی کے سکریٹری، رویندر کمار، ڈپٹی کمشنر/سی ای او، ایل اے ایچ ڈی سی، کرگل، شریکانت سوسے،کرگل کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس عنایت علی چودھری اور جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن لداخ امتیاز کاچو موجود تھے۔وہیںٹریسپون گاؤں کے ایک عوامی وفد نے ایگزیکٹو کونسلر، سماجی بہبود/حیوانات/ زراعت آغا سید مجتبیٰ موسوی کی قیادت میں کرگل میں لیفٹیننٹ گورنر بریگیڈیئر (ڈاکٹر) بی ڈی مشرا سے ملاقات کر کے اپنے مسائل سے آگا ہ کیا ۔اس دوران دیگر وفود کے علاوہ محکمہ سکول ایجوکیشن کے ووکیشنل ٹرینرز کے ایک وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور ان سے ان کی تنخواہیں بروقت جاری کرنے میں مدد کرنے کی درخواست کی۔ اراکین نے یہ بھی کہا کہ ان کا معاوضہ کم ہے اور پراویڈنٹ فنڈ کی رکنیت نہیں ہے۔ وہیںلیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ تنخواہ کے اجراء میں تاخیر کے معاملے کو فوری طور پر حل کیا جائے۔واضح رہے ا س دوران کرگل کے کئی وفود اور افراد نے ایل جی کے ساتھ ملاقات کیا ور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔