رام للا کے درشن کو اجودھیا میں امڈاعقیدت مندوں کا جم غفیر

0
0

لازوال ڈیسک

  • اجودھیا:// شری رام جنم بھومی پر رام مندر میں رام للا کے بال وگرہ کی پران پرتشٹھا کےدوسرے دن اجودھیا میں عقیدت مندوں کا جم غفیر امڈ پڑا۔

اجودھیا میں رام للا کے درشن کو لے کر عقیدت مندوں کی بھاری بھیڑ رام جنم بھومی پر علی الصبح سے ہی پہنچنے لگی ہے۔ لوگوں میں رام للا کے درشن کے حوالے سے جوش و خروش کا ماحول ہے۔ عقیدت مندوں کے توقع سے زیادہ تعداد میں پہنچنے سے مندرا نتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کو سخت مشقت کرنی پڑرہی ہے۔

پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعہ عقیدت مندوں سے صبر کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی جارہی ہے لیکن مندر احاطے اور آس پاس کے علاقوں میں تل رکھنے بھر کی جگہ نہیں بچی ہے۔ سخت ٹھنڈ اور گھنے کہرے کےباووجود بچوں سے لے کر بزرگ تک جئے شری رام کے نعرے لگاتے ہوئے مندر احاطے کی جانب دکھائی دے رہے ہیں۔

عقیدت مندوں کی کثیر تعداد کے پیش نظر اجودھیا جانے والی شاہراہ پر آمدورفت تبدیلی کے لئے ضلع انتظامیہ کو مجبور ہونا پڑا ہے۔ لوگوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ درشن کو لے کر صبر کا مظاہرہ کریں۔ بھگوان کے درشن سب کو کرائے جائیں گے۔

اس درمیان بارہ بنکی سےموصول رپورٹ کے مطابق اجودھیا کا باب الداخلہ کہے جانے والے بارہ بنکی میں پولیس نے اجودھیا کی جانب جانے والی سبھی گاڑیوں کو تبدیل شدہ راستے سے جانے دیا جارہا ہے جس سے اجودھیا دھام میں بھیڑ کو قابو کیا جاسکے۔پیدل چلنے والے مسافروں کو بھی رام پتھ اجودھیا کی طرف جانے سے روکا گیا ہے۔ آج صبح پولیس نے ایڈوائزری جاری کر لوگوں کو اجودھیا کی طرف نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا