یواین آئی
اجودھیا؍؍بالی ووڈ اور جنوبی ہند سنیما کے کئی ستارے اجودھیا میں شری رام جنم بھومی مندر میں پران پرتشٹھا تقریب میں شرکت کرنے پہنچے اجودھیا میں شری رام مندر پران پرتشٹھا گذشتہ کافی وقت سے لگاتار سرخیوں میں ہے پران پرتشٹھا تقریب میں کئی بڑی فلمی ہستیوں نے بھی شرکت کی پورا ملک رام کے آمد سے عقیدے میں ڈوبا ہوا ہے اور اس تاریخی لمحے کا گواہ بنا ہے۔تقریب سے لگاتار ویڈیو اور فوٹوز سامنے آرہے ہیں۔رام مندر کے سامنے کی ایک تصویر آئی ہے اس میں امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن بیٹھے دکھ رہے ہیں۔ ان کے ساتھ انل امبانی بھی بیٹھے ہیں۔ ایک دوسری تصویر میں بالی ووڈ کے کئی اسٹار ایک ساتھ نظر آرہے ہیں۔ اس میں وکی کوشل، کیٹرینہ کیف، روہت شیٹی،آیوش مان کھرانا، رنویر کپور اور عالیہ بھٹ دکھائی دے رہی ہیں۔رجنی کانت، مادھری دکشت، انوپم کھیر، روہت شیٹی، چرنجیوی، رام چرن، مدھر بھنڈارکر، کنگنا رنوت، ارون گوئل، دھنوش ، وویک اوبرائے، جیکی شراف، انو ملک، سونو نگم، انورادھا پوڈوال، شنکر مہا دیون سمیت کئی ستارے رام للا پران پرتشٹھا تقریب میں شرکت کے لئے اجودھیا پہنچے۔