’پی ایم مودی نے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے‘

0
0

وہ لوگ خوش قسمت ہیں جنہوں نے اس لمحے کو دیکھا: راجناتھ سنگھ
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍؍ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پیر کو ایودھیا مندر میں رام للا کی مورتی کی تقدیس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کی ستائش کی اور کہا کہ انہیں بھگوان رام کی آشیرباد حاصل ہے۔ راجناتھ سنگھ نے ایودھیا میں ہونے والے واقعہ کو ’’انقلابی کام‘‘ قرار دیا اور کہا کہ وہ لوگ خوش قسمت ہیں جنہوں نے اس لمحے کو دیکھا۔پیر کو ایودھیا مندر میں نئے رام للا کی مورتی کی تقدیس کی گئی۔ یہ تقریب وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہوئی اور لاکھوں لوگوں نے ٹیلی ویژن پر اپنے گھروں اور ملک بھر کے مندروں میں دیکھا۔ شری راجناتھ سنگھ نے نامہ نگاروں کو بتایا، ”یہ ایک انقلابی کام ہو رہا ہے۔ہر کوئی محسوس کرتا ہے کہ ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔ رام للا کی پران پرتیشتھا کے نتیجے میں، ہم سب محسوس کر رہے ہیں کہ ایک طویل عرصے کے بعد، مریادہ پرشوتم رام دوبارہ ایودھیا لوٹ رہے ہیں۔ یہ ہم سب کے لیے بڑی خوشی کی بات ہے۔ ہم سب خوش قسمت ہیں کہ ہمیں اس لمحے کو دیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے وزیر اعظم نے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے اور انہیں بھگوان رام کا آشیرباد حاصل ہے۔اپوزیشن لیڈروں کے ایودھیا میں تقدیس کی تقریب کو تر ک کرنے شری راجناتھ سنگھ نے کہا، ’’مجھے کسی (سیاسی( پارٹی پر ردعمل ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا