تہذیبی بحالی کے اس لمحے کو دیکھنے کے لیے 20 نسلوں کی قربانی دی گئی :ڈاکٹر جتیندر سنگھ

0
0

ہم چنے ہوئے ہیں جنہیں اس دن کا مشاہدہ کرنے کی سعادت حاصل ہوئی
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہاں رام مندرپران پرتیشتھا کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ تہذیبی بحالی کے اس لمحے کو دیکھنے کے لیے 20 نسلوں کی قربانی دی گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ ہمارے آباؤ اجداد کی 20 نسلوں کی جدوجہد کے بعدہماری نسل ایودھیا میں ایک بار پھر بھگوان رام مندر کے قیام کی گواہی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چنے ہوئے ہیں جنہیں اس دن کا مشاہدہ کرنے کی سعادت حاصل ہے۔انہوں نے ایسا کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے 9 پلس برس کے عہد کو آرٹیکل 370 کی منسوخی سمیت بہت سے عظیم تاریخی کاموں کے لیے یاد رکھا جائے گا، لیکن شاید سب سے بڑی بات یہ ہوگی کہ انہوں نے ایودھیا میں شری رام مندر کے ذریعے قومی اور تہذیبی فخر کو کتنی احتیاط سے جگایا ہے۔ صدر دروپدی مرمو کے وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے گئے خط کا حوالہ دیتے ہوئے جس میں انہوں نے آج کی رام للا کی مورتی کی تقدیس کی تقریب کو ایک تہذیبی سفر قرار دیا تھا، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، حقیقت یہ ہے کہ ایک طویل اور تھکا دینے والے سفر کے بعد کئی اتار چڑھاؤ آئے، نشیب و فرازدیکھے اور آج ہم جس چیز کا مشاہدہ کر رہے ہیں وہ تہذیبی بحالی کے ساتھ ہماری شناخت کا اعادہ ہے۔وزیر نے کہا کہ آج، بھارت امرتکال کے ذریعے اپنے آگے کے سفر میں ایک اہم منزل پر پہنچ گیا ہے۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، امرتکال آزادی کے بعد پہلے سو سال کے ہمارے سفر کی آخری سہ ماہی کی نشاندہی کرتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا