یواین آئی
نئی دہلی ٹائم میگزین میں وزیر اعظم نریندر مودی کو ڈیوائڈر ان چیف بتانے والے مضمون پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ہفتہ کے روز کہا کہ اس مضمون کو ایک پاکستانی مصنف نے لکھا گیا ہے جو مسٹر مودی کے پاکستان پر دو بار ’اسٹرائک ‘ کرنے کی وجہ سے گھبرایا ہوا ہے۔بی جے پی نے ٹائم میگزین کے اس مضمون کو ٹویٹ کرنے لئے کانگریس کے صدر راہل گاندھی کی سخت تنقید کی۔ بی جے پی کے ترجمان سنبت پاترا نے یہاں کہا کہ 2014 میں بہت سے ایسے مضامین شائع کیے گئے تھے جن میں مسٹر مودی کی خراب تصویر پیش کی گئی تھی۔یہاں یہ دیکھنا ہوگا کہ اس مضمون کو کس نے لکھا۔ مصنف ایک پاکستانی ہے جس نے مسٹر مودی کی تصویر کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرجیکل اسٹرائک اور فضائی حملوں کے بعد پاکستان کے ایجنڈا بن گیا ہے کہ مودی کی تصویر کسی بھی طرح سے خراب کیا جائے۔ ٹائم میگزین نے اس آرٹیکل کو اپنے بین الاقوامی ایڈیشن میں ’دی ڈائڈر ان چیف‘ کے عنوان سے شائع کیا ہے، جبکہ ’اسی شمارہ میں ’مودی ریفارمر‘ کے عنوان سے ایک اور مضمون شائع ہوا ہے۔ڈاکٹر پاترا نے کہا کہ، ” ہندوستان کی فوج اور مودی جی کا عزم محکم کاپاکستان بال بھی باکا نہیں کرسکتا۔