ڈمپل نے ایودھیا میں رام مندر پران پراتشٹھا کے موقع پر رگھو ناتھ مندر جموں کا دورہ کیا

0
0

کہاجموں و کشمیر میں ریاستی حیثیت کے ساتھ کھوئی ہوئی خوشیوں کی بحالی کے لیے دعا کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سنیل ڈمپل صدر مشن ریاست جموں کشمیر نے رگھوناتھ مندر جموں کا دورہ کیا اور رگھو ناتھ مندر جموں میں تاریخی رام مندر میں بھگوان رام جی، سیتا ماتا، ویر بجرنگ بلی کی پوجا کی۔وہیںڈمپل نے ایل جی کے مشیر آر کے بھٹناگر، بی جے پی صدر رویندر رینا اور لوگوں کے ساتھ رگھوناتھ مندر جموں میں رقص کیا۔سنیل ڈمپل نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بھگوان رام جی، سیتا ماتا، ویر بجرینگ بلی ہنومان جی کو ایودھیا میں پانچ سو سال کی جلاوطنی کے بعد ایودھیا مندر میں بھگوان رام کی پران پراتشٹھا پر دعا کی۔ڈمپل نے کہا کہ بھگوان رام جی سے بھارت، جموں و کشمیر اور ہمارے خاندانوں میں رام راجیہ، خوشی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔انہوں نے کہا کہ ہم تمام مذاہب کی برادریوں کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی، بھائی چارے اور محبت کے بھگوان رام کے دکھائے گئے راستے پر چلیں گے۔انہوں نے رام راجیہ، جموں و کشمیر میں ریاستی حیثیت کے ساتھ کھوئی ہوئی خوشیوں کی بحالی کے لیے دعا کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا