این ایچ ایم کے وفد نے انتظامی سیکریٹری صحت جموں و کشمیر سے ملاقات کی

0
0

ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ (آئی اے ایس) کی بطور ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری ہیلتھ تقرری کا خیرمقدم کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍آل جموں وکشمیر این ایچ ایم ایمپلائز ایسوسی ایشن جموں ڈویژن کے بینر تلے نیشنل ہیلتھ مشن کے ملازمین کے ایک وفد نے صدر ڈاکٹر وکاس شرما کی قیادت میں جموں کے سول سیکرٹریٹ میں ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جموں ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ (آئی اے ایس) سے ملاقات کی۔اس موقع پرصدرنے وفد کے دیگر ارکان کے ساتھ جموں و کشمیر کے نئے تعینات ہونے والے ہیلتھ سیکرٹری ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ کا تہہ دل سے خیر مقدم کیا جنہوں نے حال ہی میں چارج سنبھالا ہے۔وہیںجے کے این ایچ ایم ای اے جموں ڈویژن کے صدر ڈاکٹر وکاس شرما نے کمیٹی کے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈاکٹر سید عابد رشید کو نئے انتظامی سیکرٹری صحت کے طور پر حاصل کرنے پر خوش قسمت سمجھتے ہیں اور ہم صحت کے شعبے کو ترقی اور خوشحالی کی طرف لے جانے کے لیے ان کی قابل قیادت سے بہت امیدیں وابستہ کرتے ہیں۔وہیں میڈیا کو جاری کردہ بیان کے مطابق، میٹنگ کا بنیادی مقصد ان کا استقبال کرنا اور جموںو کشمیر میں محکمہ صحت میں کام کرنے والے نیشنل ہیلتھ مشن کے ملازمین کو درپیش اہم مسائل کو حل کرنا تھا۔تاہم جموں و کشمیر کے این ایچ ایم ملازمین کو درپیش مسائل کو چیئر کے سامنے پوری طرح سے بیان کیا گیا۔اس موقع پر انتظامی سیکرٹری صحت ڈاکٹر شاہ نے اٹھائے گئے مسائل کو غور سے سنا اور وفد کو ان کے جلد ازالے کی یقین دہانی کرائی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا