سری نگر، // جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایودھیا میں بھگوان شری رام للا کے پران پرتشٹھا کے موقع پر لوگوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا: ‘آج پوری دنیا روحانی مسرت کا ایک شاندار اور نا قابل تصور دھارا دیکھ رہی ہے’۔
بتادیں کہ ایودھیا میں آج یعنی پیر کے روز بھگوان رام مندر پران پرتشٹھا کی ایک شاندار تقریب منعقد ہو رہی ہے۔
اس سلسلے میں منوج سنہا نے پیر کے روز سماجی رابطہ گاہ ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘آج پوری دنیا روحانی مسرت کا ایک شاندار اور نا قابل تصور دھارا دیکھ رہی ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘میں ایودھیا میں بھگوان شری رام لال کے پرتشٹھا کے پر مسرت موقع پر لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں ان کے لئے دائمی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں’۔
دریں اثنا اس تقریب کے سلسلے میں جموں وکشمیر کے مندروں میں بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔