لازوال ڈیسک
ممبئی، بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اپنے بیٹے ابھیشیک بچن کے ساتھ شری رام جنم بھومی مندر میں پران پرتسٹھا کی تقریب میں شرکت کے لیے ایودھیا پہنچے، جہاں ڈھول بجا کر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
ایودھیا میں آج رام للا کے پران پرتسٹھا کی ایک شاندار تقریب ہونے جا رہی ہے۔ پورا ملک رام کی عقیدت میں ڈوبا ہوا ہے اور ہر طرف رام کا نام گونج رہا ہے۔ اس وقت ملک بھر میں تہوار کا ماحول ہے۔ اس مبارک موقع پر بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات بھی ایودھیا پہنچی ہیں۔ اس تاریخی لمحے کے گواہ امیتابھ بچن اپنے بیٹے ابھیشیک کے ساتھ ایودھیا شہر پہنچ گئے ہیں۔رام کے نام کی بھگوا چنری پہن کر امیتابھ اور ابھیشیک ایودھیا پہنچے۔ایودھیا میں امیتابھ کا استقبال ڈھول کے ساتھ کیا گیا۔