مقامی عوام نے تلاب کاجائزہ لیا ، پارک کے لئے مزید تعمیراتی فنڈ کا کیا مطالبہ
لطیف ملک
گول // گزشتہ سال حکومت نے آزادی کا مہا اْتسو کے تحت امرت سرْور تلاب بنوائے تھے جس میں بلاک گول کی پنچایت گول- بی کے سلبلہ علاقے بھی ایک تلاب بنایا گیا تھا۔ سلبلہ کی عوام نے حکومت کے اس قدم پر خوش آمدید کہتے ہوئے آج یہ فیصلہ کیا کہ اس جگہ سلبلہ کی عوام ہر سال یوم جمہوریہ کے موقعہ پر جھنڈا لہرایا کرے گی۔ امسال پہلی بار یوم جمہوریہ کی تقریب منعقد ہوگی جس کے لئے مقامی لوگوں نے آج سلبلہ کے مقام پر محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے بنائے گئے امرت سرْور تلاب کا کاجائزہ لیا۔ مقامی لوگوں نے کہاکہ مقامی پنچ نے یہاں پہلے ہی تلاب کے لئے جگہ دی ہے اور مزید اسی جگہ پرپارک کے لئے بھی جگہ دینے کا وعدہ کیا مقامی لوگوں کے مطابق محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے پہلے سے ہی یہاں پر تلاب کے علاوہ پانچ بنچ بھی دئے گئے ہیں اور محکمہ سے استدعا ہے کہ اس پارک کے لئے مزید تعمیراتی فنڈس واگزار کئے جائیں تا کہ یہاں پر جہاں یوم جمہوریہ جیسی تقریبات منعقد ہوں گیں وہیں علاقے کے لئے سیر سپاٹے کے لئے بہترین پارک بھی ہو گی۔