سرزمین سیڑھی چوہانہ پر تین روزہ سید عطر شاہ رحمۃ اللہ علیہ کا سالانا عرس اختتام پذیر

0
0

خشک موسم اور خستہ حال سڑکوں کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں زائرین کی شرکت
ریاض ملک
پونچھ؍؍ضلع پونچھ کی معروف زیارت پیر سید عطر شاہ رحمۃ اللہ علیہ پر تین روزہ سالانہ عرس اج اپنے اختتام کو پہنچا۔ سیڑھی چوہانہ کے مقام پر آستانہ عالیہ پر ہزاروں عقیدت مندوں نے حاضری کا شرف حاصل کیا۔جس میں ضلع پونچھ کے قریہ قریہ کے علاوہ بیرن ضلع سے بھی زائرین نے عرس میں شرکت کی اور اپنے مرادوں کے لئے خصوصی دعائیں کی۔ اگر چہ منڈی تا سیڑھی چوہانہ، میدانہ تا سیڑھی چوہانہ، ہاڑی بڈھا،تا سیڑھی چوہانہ انے والی سڑکوں کی خستہ حالی ہے اور گاڑیاں چلنا تو درکنار پیدل چلنا بھی سخت دشوار ہے۔تاہم اتنی مشکلات کے باوجود بھی لوگوں نے زیارت پر جوق در جوق اپنی حاضری کو یقینی بنایا۔پہلے روز جہاں پہلی بار زیارت کے متصل مسجد میں نماز جمعہ کا آغاز کیاگیا۔ وہیں دوسرے روز ختمات ومعظمات قران خوانی اور علمائے کرام کے بیانات اور اج تیسرے روز صلوۃ و سلام وخصوصی دعاپر مبنی پروگرام بھی منعقد ہواجس میں جموں وکشمیر میں امن حوشحالی وبھائی چارہ کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔اس دوران مقامی علماء کے ساتھ ساتھ سماجی سیاسی قائدین نے کافی تعداد میں شرکت کی۔ اس حوالے سے پیر عطر شاہ ٹرسٹ کے چیئرمین تاویر حسین شاہ نے بتایاکہ ہرسال کی طرح امسال بھی ہزاروں کی تعداد میں لوگ یہاں زیارت پر منعقدہ عرس میں شریک ہوئے۔ اس دوران پہلے روز ختمات معظمات جبکہ دوسرے روز علماء کے بیانات اور آج تیسرے روز خصوصی دعا کا اہتمام کیاگیا جس کے بعد زائیرین میں تبرکات تقسیم کئے گئے۔ انہوں نے پانی، بجلی ودیگر انتظامات کے حوالے سے ضلع انتظامیہ ،پولیس اور تمام محکموں کے اعلی افسران اور ملازمین کا شکریہ اداکیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا