بی جے پی اصل مسائل سے توجہ ہٹا رہی ہے: رویندر شرما

0
0

کہا لوگ بی جے پی کی پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں اور تبدیلی چاہتے ہیں
لازوال ڈیسک
سندربنی؍؍ جے کے پی سی سی کے سینئر نائب صدر اور ترجمان اعلیٰ نے پارٹی کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ نچلی سطح پر سرگرمیاں تیز کریں اور لوک سبھا انتخابات کے لیے تیار ہوجائیں۔آج سندربنی میں پارٹی کے بلاک عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے شرما نے کہا کہ بی جے پی انتخابی فائدے کی خاطر لوگوں کے جذبات کا کسی بھی حد تک استحصال کرسکتی ہے لیکن نوکریاں دینے اور قیمتوں میں بے مثال اضافہ کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں سے لے کر بڑھاپے، جسمانی طور پر معذور بے روزگار نوجوان، یومیہ اجرت پر کام کرنے والے، ضرورت پر مبنی، ایڈہاک، کنٹریکٹ، عارضی ملازمین کے ساتھ ساتھ باقاعدہ ملازمین اور تاجر وغیرہ اور سماج کا ہر طبقہ بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے سخت دباؤ کا شکار ہے۔ شرما نے ان سے کہا کہ وہ عوام تک پہنچیں اور نوجوانوں اور عام آدمی کو درپیش حقیقی مسائل کے بارے میں انہیں آگاہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ لوگ بی جے پی کی پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں اور تبدیلی چاہتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ کانگریس ہی سیکولر تانے بانے کو بچا سکتی ہے اور ملک کو امن، ہم آہنگی اور مجموعی ترقی کی طرف لے جا سکتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا