جموں جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور کے جاگر کوٹلی علاقے میں قومی شاہراہ پر ہفتہ کے روز ایک سڑک حادثے میں کم سے کم 16 مسافر زخمی ہوئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز اودھم پور سے جموں جارہی ایک بس راستے میں کھڑی ایک ٹرک کے ساتھ ٹکرائی جس کے نتیجے میں کم سے کم 16 مسافر زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ پانچ مسافر شدید زخمی ہوئے اور سبھی زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کیا گیا ہے۔دریں اثنا ایک پولیس عہدیدار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔