صارفین نے محکمہ بجلی کے خلاف برہمی کا اظہار کیا
منظور پکھرپوری
بڈگام // وسطی ضلع بڈگام کے علاقہ پکھرپورہ کے متعدد گاوں دیہات کے لوگ گزشتہ کئی دنوں سے بجلی کی ابتر صورتحال سے پریشانیوں کا سامنا کر نے پر مجبور ہوگئے بجلی کی بار بار خلل اور دن بھر بجلی کٹوتی کے نتیجے میں علاقے کے موہن پورہ ، کھیگام ، کارہ پورہ ، شنکر پورہ ، چراری پورہ ، کنی گام ، قادی پورہ ،کمرازی پورہ ، اور ٹھوکر پورہ قابل ذکر ہے میں گزشتہ کئی دنوں سے بجلی کی صورتحال ابتر بنی ہوئی ہے علاقے کے لوگوں محکمہ بجلی کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے علاقے میں شڈول کے مطابق بجلی سپلائی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اس حوالے سے محکمہ بجلی کے ایک عہدار نے بتایا کہ لاسی پورہ میں بجلی ٹاور کی ضروری مرمت کی وجہ سے علاقہ میں دن بھر سے بجلی سپلائی متاثر رہنے کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم انہوں نے کہا کہ کل سے بجلی شڈول کے مطابق علاقے کو فراہم کی جائیگی۔