مطالبات کا چارٹر پیش کیا،جامع ٹرانسفر پالیسی کا بنیادی مطالبہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍آل جموں بیسڈ ریزروڈ کیٹیگری ایمپلائز ایسوسی ایشن کشمیر کے ایک وفد نے اپنے چیئرمین وپن کمار کی قیادت میں لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر سے راج بھون جموں میں ملاقات کی۔اس موقع پر وفد میں انیل رادھا صدر، نونیت کنڈل نائب صدر، یشپال جنرل سکریٹری، اور یشپال جنرل سکریٹری شامل تھے۔ انہوں نے کشمیر میں کام کرنے والے جموں کے پر ریزروڈ کیٹیگری کے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف اقدامات کرنے کے لیے لیفٹیننٹ گورنر کی قیادت والی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔وہیںوفد کے ارکان نے لیفٹیننٹ گورنر کو مطالبات کا ایک چارٹر پیش کیا جس میں جامع ٹرانسفر پالیسی کا بنیادی مطالبہ بھی شامل تھا اور پروموشن میں ریزرویشن کے نفاذ پر بھی زور دیا۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کی توجہ سال 2014 میں ترقی پانے والے تمام انچارج ماسٹرز کی تصدیق، تمام انٹر ڈویژن/انٹر ڈسٹرکٹ ملازمین کے لیے نوڈل آفیسر کی تقرری، اور ایسے تمام ملازمین کے لیے سرکاری رہائش کی فراہمی کے مسائل کی طرف بھی مبذول کروائی جو انٹرکشمیر ڈویڑن میں ضلع کی بنیاد پر تعینات ہیں۔ اس موقع پرلیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے ارکان کو یقین دلایا کہ ان کے پیش کردہ مسائل کا جلد ازالے کے لیے جائزہ لیا جائے گا۔