وشوکرما اسکیم کاریگروں کو بااختیار بنائے گی : کیشو چوپڑا

0
0

ترلوک پور میں پی ایم وشوکرما یوجن بیداری اور رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍چیرمین سمویدنا سوسائٹی کیشو چوپڑا نے سابق سرپنچ راج کمار کے ساتھ ترلوک پور میں پی ایم وشوکرما یوجن بیداری اور رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد کیا۔ وہیںکیمپ کے دوران خواتین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد کی رجسٹریشن کی گئی۔اس موقع پر کیشو چوپڑا نے وشوکرما اسکیم کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ اسکیم سنار، لوہار، بڑھئی، مجسمہ ساز، کمہارجیسے کاریگروںکی ترقی کے لیے مرکزی حکومت نے شروع کی ہے۔ کیشو نے مزید کہا کہ بہتر اور جدید آلات کی شکل میں سمویدنا سوسائٹی مستقبل میں بھی ان کیمپوں کا انعقاد جاری رکھے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کا فائدہ اٹھا سکیں۔وہیںکیمپ کے دوران تبادلہ خیال کرتے ہوئے راج کمار نے کہا کہ اس وشوکرما اسکیم سے سوسائٹی کے تمام طبقوں کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کیمپ کے انعقاد کے لیے چیئرمین سمویدنا سوسائٹی کیشو چوپڑا کا بھی شکریہ ادا کیا تاکہ ہر کوئی رجسٹر کر کے اس اسکیم کا فائدہ اٹھا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا