سوشل اردو ہائی اسکول میں مشہور موٹیویشنل اسپیکر سہیل شیخ کا خصوصی خطاب

0
0

سولاپور (سلطان اختر) ملک کے مشہور موٹیویشنل اسپیکر انجنیئر سہیل شیخ (IIT BHU) نے گزشتہ دن سوشل اردو ہائی اسکول و جونئر کالج آف سائنس سولاپور کے طلباء وطالبات کی رہنمائی کرتے ہوئے انہی JEE اور IIT میں کس طرح داخلے سے لے کر کامیابی تک ترغیب دلائی ۔پرنسپل رسول چودھری نے عظیم الشان جلسے کی صدارت کی۔ پرنسپل رسول چودھری اور نائب صدرمدرس امتیاز شابدی ،جونیئر کالج انچارج اسلم اچکل نے گل پیشی کے ذریعے موصوف کا استقبال کیا۔ سمیع گدوال اور فعال معلم توصیف دیونی ان اساتذہ نے خوبصورت نظامت کی ۔اس موقع پر رضوان شیخ، جنید شیخ،شعیب اٹکور، و دیگر اساتذہ وطلبا کثیر تعداد میں شریک تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا