سری نگرْْوسطی ضلع بڈگام کے پکھر پورہ گاوں میں آتشزدگی کی ایک واردات میں دو رہائشی مکان اور گا وخانہ خاکستر ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اتوار کی صبح چرار شریف سے دس کلومیٹر کی دوری پر واقع گاوں پکھر پورہ میں رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل 3 ڈھانچوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گر چہ آگ پر قابوپایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں دو رہائشی مکان اور ایک گاو خانہ خاکستر ہوا ہے۔
فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے ایک عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ چار فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا ۔
انہوں نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں لاکھوں روپیہ مالیت کی اشیاءراکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی ہے۔
بتادیں کہ دو روز قبل ہی پکھر پورہ گاوں میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں تین رہائشی مکان خاکستر ہوئے تھے۔