ایس ڈی پی او ارناس نے دور دراز پہاڑی علاقہ ڈکی کوٹ،ناڑکوٹ کا دورہ کیا

0
0

عوامی مسائل کئے سماعت ، عوام نے پولیس کے ساتھ تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی
شاہ نواز
ریاسی،ارناس // ایس ڈی پی او ارناس ڈی وائی ایس پی عرفان خان نے ڈکی کوٹ،ناڑ کوٹ پہاڑی علاقوں کا دورہ کیا۔ اس دوران ایس ڈی پی او کے ہمراہ پی ایس آئی راگھو چلوترا، انچارج پولیس پوسٹ تھنول، اے ایس آئی گرمیت سنگھ موجود تھے۔اس دوران ایس ڈی پی او موصوف نے مزکورہ علاقہ کے عام لوگوں کی شکایات سے آگاہی حاصل کی۔ دورے کے دوران ایک میٹنگ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں سابق پنچوں، سرپنچوں اور علاقہ کے معزز لوگوں نے شرکت کی۔ ایس ڈی پی او موصوف نے آخر پر عوام کو یقین دلایا کہ اْن کی شکایات کو اعلیٰ حکام کی نوٹس میں لایا جائے گا اور عوام نے بھی علاقے میں کسی بھی مشکوک نقل و حرکت کے بارے میں معلومات شیئر کرکے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا