چھٹے مرحلے کی پولنگ آج

0
0

کئی اہم لیڈروں کی انتخابی قسمت کا فیصلہ ہوگا
یواین آئی

نئی دہلی لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں سات ریاستوں میں 59 نشستوں کے لئے اتوار کو ہونے والی پولنگ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور اس کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ووٹنگ 7 بجے شروع ہو جائے گی اور 6 بجے تک جاری رہے گی۔اس مرحلے میں اتر پردیش کی 14، ہریانہ کی تمام 10، بہار، مدھیہ پردیش اور مغربی بنگال کی آٹھ آٹھ، دہلی کی تمام سات اور جھارکھنڈ کی چار نشستوں کے لئے ووٹنگ ہونی ہے۔ اس کے لئے کل ایک لاکھ 13 ہزار 167 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جن پر 10،17،82،472 ووٹر اپنے حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔ ان میں 5،42،60،965 مرد، 4،75،18،226 خواتین اور 3،281 خواجہ سر ا ووٹر ہیں۔ان میں کچھ مرکزی وزراءاور چار سابق وزرائے اعلی سمیت کئی بڑے لیڈر اپنی انتخابی قسمت آزما رہے ہیں۔ شمال مشرقی دہلی سیٹ سے دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت، بھوپال سیٹ سے مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ اور سونی پت سیٹ سے ہریانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہڈا کانگریس کے ٹکٹ پر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو اعظم گڑھ سیٹ سے سماج وادی پارٹی ٹکٹ پر مقابلہ کر ر ہے ہیں۔مرکزی وزیر مینکا گاندھی اتر پردیش کے سلطان پور سے، ڈاکٹر ہرش وردھن دہلی کے چاندنی چوک سے، رادھا موہن سنگھ بہار کے مشرقی چمپارن سے، نریندر سنگھ تومر مدھیہ پردیش کے مرینا اور راو¿ اندرجیت سنگھ ہریانہ کی گڑگاو¿ں سیٹ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخابی میدان ہیں۔اس مرحلے کے دیگر اہم امیدواروں میں بی جے پی کی سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر بھوپال سیٹ پر مسٹر دگ وجے سنگھ کو، بی جے پی کے منوج تیواری شمال مشرقی دہلی سے محترمہ دکشت کو، بی جے پی کے دنیش لال یادو عرف نروا اعظم گڑھ سے مسٹر اکھلیش یادو کو اور کانگریس کے جے پی اگروال ڈاکٹر ہرش وردھن چاندنی چوک سیٹ میں لڑ رہے ہیں۔ مسٹر بھوپندر سنگھ ہڈا کے بیٹے دپیندر سنگھ ہڈا سونی پت سے، جیوتی رادتیہ سندھیا گنا سے، کیرتی آزاد دھنباد سے، سابق باکسر بجندر جنوبی دہلی سے، کماری شیلجا انبالہ سے، اجے ماکن نئی دہلی اور اروندر سنگھ لولی مشرقی دہلی سے کانگریس کے امیدوار ہیں۔ سابق کرکٹر گوتم گمبھیر مشرقی دہلی سے، میناکشی لیکھی نئی دہلی سے، ریتا بہوگنا جوشی الہ آباد سے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔ راشٹریہ جنتا دل کے قومی نائب صدر رگھونش پرساد سنگھ بہار کے ویشالی سیٹ سے، بہوجن سماج پارٹی کے انیرودھ عرف سادھو یادو بہار کے مہاراج گنج سے انتخابی میدان میں ہیں۔ جن نا جنتا پارٹی کے دشینت چوٹالہ ہریانہ کے حصار سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اس وقت وہ انڈین نیشنل لوک دل کے ٹکٹ پر لوک سبھا پہنچ گئے تھے۔اس مرحلے میں بھی وزیر اعظم نریندر مودی، بھارتیہ جنتا پارٹی صدر امت شاہ، کانگریس کے صدر راہل گاندھی اور پارٹی کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اپنی اپنی پارٹی کے امیدواروں کے لئے جم کر پرتشہیری مہم چلائی ہے۔ انہوں نے ریلیوں اور روڈ شو کے ذریعہ اپنے حق میں ووٹرز کو ووٹ دینے کی ہر ممکن کوشش کی۔ سیاسی اور ذاتی الزامات بھی خوب لگے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا